چینی سفیر کا نئے سال پر چین-پاکستان تعلقات مضبوط کرنے کا عزم

چینی سفیر نے نئے قمری سال پر چین-پاکستان تعلقات مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا، دونوں ممالک کی خوشحالی کی امید ظاہر کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چینی سفیر کا نئے سال پر چین-پاکستان تعلقات مضبوط کرنے کا عزم

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان میں تعینات چینی سفیر نے نئے چینی قمری سال کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی ثقافت میں گھوڑا ہمت، حکمت اور لچک کی علامت ہے۔ اس سال چین اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ ہے۔

سفیر نے کہا کہ اس خاص سال میں ہم راہنمائی کے جذبے کو آگے بڑھاتے ہوئے، گھوڑوں کی طرح اپنی انتھک کوششیں جاری رکھیں گے۔ انہوں نے خطے کے امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے کوششیں جاری رکھنے کی تاکید کی اور امید ظاہر کی کہ چین اور پاکستان دونوں کی فصلیں اچھی ہوں اور دونوں ممالک خوشحال اور پھلتے پھولتے رہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں