لاہور میں زیرِ تعمیر نواز شریف کینسر اسپتال کے لیے ادھار ادویات تاخیر کے باعث واپس کر دی گئیں، اسپتال کے ڈائریکٹر نے مراسلہ جاری کیا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور میں زیرِ تعمیر نواز شریف کینسر اسپتال کے لیے ادھار پر حاصل کی گئی ادویات متعلقہ اسپتالوں کو واپس کر دی گئی ہیں۔ یہ اقدام اسپتال کے فعال ہونے میں تاخیر کے باعث کیا گیا۔
ادویات چلڈرن اسپتال لاہور، میو اسپتال، گنگا رام اسپتال، سید مٹھا اسپتال، میاں منشی اسپتال اور جنرل اسپتال لاہور سے ادھار لی گئی تھیں۔ ادویات میں انجکشن، سرنجز اور سیرپ شامل تھے۔
اسپتال کے ڈائریکٹر کی جانب سے ادھار ادویات واپس کرنے کے لیے باقاعدہ مراسلہ جاری کیا گیا جس میں مراکہ ویئر ہاؤس کو ہدایت کی گئی کہ ادویات اور طبی سامان کا اسٹاک متعلقہ اسپتالوں کو واپس کر دیا جائے۔














