انڈونیشیا و دیگر ممالک میں رمضان کا آغاز 19 فروری کو ہوگا

انڈونیشیا، ملائیشیا، سنگاپور، برونائی، آسٹریلیا، فرانس، ترکیہ اور عمان میں رمضان کا آغاز 19 فروری کو ہوگا کیونکہ چاند نظر نہیں آیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
انڈونیشیا و دیگر ممالک میں رمضان کا آغاز 19 فروری کو ہوگا

جکارتہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انڈونیشیا، ملائیشیا، سنگاپور، برونائی، آسٹریلیا، فرانس، ترکیہ اور عمان میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے باعث پہلا روزہ 19 فروری کو ہوگا۔

انڈونیشیا اور ملائیشیا میں حکام نے چاند نظر نہ آنے کی تصدیق کی ہے، جبکہ سنگاپور کے مفتی نے بھی اعلان کیا کہ وہاں رمضان کا آغاز 19 فروری کو ہوگا۔ برونائی میں بھی یہی صورتحال ہے۔

آسٹریلیا کی آسٹریلین فتویٰ کونسل اور فرانس کی فرانسیسی کونسل آف مسلم فیتھ نے بھی 19 فروری کو رمضان کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ ترکیہ اور عمان میں بھی پہلا روزہ 19 فروری کو رکھا جائے گا۔

سعودی عرب، مصر، قطر، کویت اور یواے ای میں رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس جلد منعقد ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں