نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بدھ کو نیویارک میں سلامتی کونسل کے فلسطین پر اجلاس میں شرکت کریں گے، پاکستان نے اسرائیل کے غیر قانونی فیصلوں کی مخالفت کی ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار بدھ کو نیویارک جائیں گے جہاں وہ فلسطین کی صورتِ حال پر منعقد ہونے والے سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکت کریں گے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے اسرائیل کے مغربی کنارے سے متعلق غیر قانونی فیصلوں کی مخالفت کرتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی اور قرارداد 2803 پر عملدرآمد پر زور دیا ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ غزہ کے لیے انسانی امداد بڑھانے اور تعمیرِ نو جلد شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ پاکستان نے فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ القدس الشریف کو دارالحکومت بنا کر آزاد فلسطینی ریاست قائم کی جائے۔ وزیر خارجہ نیویارک میں دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے اور باہمی دلچسپی کے اُمور پر گفتگو کریں گے۔











