پنجاب آرٹس کونسل نے رمضان میں صوبے کے تمام تھیٹرز بند رکھنے کا اعلان کیا ہے، خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب آرٹس کونسل نے رمضان کے دوران صوبے بھر کے تھیٹرز بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تھیٹر مالکان، لائسنس ہولڈرز اور پروڈیوسرز کو اس فیصلے پر عمل کرنا ہوگا۔\n\nرمضان المبارک کے دوران کسی بھی تھیٹر کو شو پیش کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ انضباطی کارروائی کرے گی۔\n\nیہ فیصلہ رمضان کے مقدس مہینے میں مذہبی احترام کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔















