کراچی میں بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی میں بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری نے موسم کو خوشگوار بنادیا۔ ملیر ہالٹ، رفاہ عام، فیدڑل بی ایریا، گلستان جوہر اور اسکیم 33 سمیت کئی مقامات پر ہلکی بارش کے ساتھ تیز ہوائیں چلیں۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

گلشن جمال اور دیگر مقامات پر ژالہ باری بھی دیکھی گئی، جس کی وجہ سے شہریوں نے موسم کا لطف اٹھایا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش نے شہریوں کو خوشگوار سکون فراہم کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں