سری لنکا نے پاکستانیوں کے ویزا مسائل فوری حل کر دیے

سری لنکا نے پاکستانیوں کے ویزا مسائل حل کرتے ہوئے پاکستان کو منفی فہرستوں سے نکال دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سری لنکا نے پاکستانیوں کے ویزا مسائل فوری حل کر دیے

کولمبو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سری لنکا نے پاکستانی شہریوں کے ویزا مسائل کو فوری طور پر حل کرتے ہوئے پاکستان کو تمام منفی ویزا فہرستوں سے نکال دیا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے سے ملاقات کرتے ہوئے پاکستانیوں کی ویزا مشکلات پر گفتگو کی، جس کے بعد صدر نے پاکستان کو تمام منفی فہرستوں سے نکالنے کا حکم دیا۔ اس ملاقات میں وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز چوہدری سالک حسین بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران انسداد دہشت گردی، انسداد منشیات اور فورسز کی مشترکہ تربیت کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ محسن نقوی نے سری لنکن صدر کو وزیراعظم پاکستان کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت دی۔

سری لنکن صدر انورا کمارا نے بھارت کے خلاف کولمبو میں میچ کھیلنے کے فیصلے پر وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور پاک سری لنکا تعلقات مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا۔ سری لنکا کی وزیر اعظم جلد پاکستان کا دورہ کریں گی۔

دیگر متعلقہ خبریں