شیخ رشید کی بے گناہوں کے لیے انصاف کی اپیل

شیخ رشید نے بے گناہوں کے لیے انصاف کی اپیل کی اور کہا کہ ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری عروج پر ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
شیخ رشید کی بے گناہوں کے لیے انصاف کی اپیل

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہوں کو انصاف دیا جائے اور اپیلیں سنی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ علیمہ خان جس ڈاکٹر کا نام تجویز کر رہی ہیں اسے بانی کی میڈیکل ٹیم میں شامل کیا جائے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ جیلوں میں لوگ مر چکے ہیں اور کئی کو 40 سال کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔ میرے بھتیجے راشد شفیق کو بے گناہ سزا دی گئی حالانکہ وہ فیصل آباد میں موجود بھی نہیں تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری عروج پر ہے، خرید و فروخت کا نظام متاثر ہو چکا ہے۔ رمضان المبارک کے پیش نظر غریب طبقے کے لئے خصوصی ریلیف کا اعلان کیا جائے۔

دیگر متعلقہ خبریں