کراچی میں فائر سیفٹی کو عمارتوں کی منظوری کا لازمی حصہ قرار

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے فائر سیفٹی کو عمارتوں کی منظوری کا لازمی حصہ قرار دیا ہے، جس میں واٹر ٹینکس اور فائر ایکسٹنگوئشر کی شرط شامل ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی میں فائر سیفٹی کو عمارتوں کی منظوری کا لازمی حصہ قرار

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشنز 2002 میں ترامیم کر دی ہیں۔ اب فائر سیفٹی کو عمارت کی منظوری اور تکمیل کے عمل کا لازمی حصہ بنایا گیا ہے۔

نئی ترامیم کے مطابق پبلک سیل اور صنعتی عمارتوں میں فائر فائٹنگ کے لیے مخصوص زیر زمین اور اوور ہیڈ واٹر ٹینکس لازمی قرار دیے گئے ہیں۔

تصدیق شدہ مکینیکل، الیکٹریکل اور پلمبنگ ڈرائنگز جمع کروانا ضروری ہوگا۔ کمپلیشن پلان کی منظوری کے لیے سول ڈیفنس، فائر بریگیڈ اور بلدیاتی اداروں کی این او سیز لازمی ہوں گی، جبکہ ہر دکان میں کم از کم ایک فائر ایکسٹنگوئشر لازمی ہوگا۔

ڈپارٹمنٹل اسٹورز کے لیے ہر 400 مربع فٹ رقبے پر ایک فائر ایکسٹنگوئشر ضروری ہوگا، جبکہ کمرشل علاقوں میں مجموعی پارکنگ کے علاوہ موٹر سائیکل وزیٹر پارکنگ بھی فراہم کی جائے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں