پاکستان میں بنگلا دیشی طلبہ کے پہلے اسکالرشپ دستے کی آمد

کراچی میں بنگلا دیشی طلبہ کے پہلے اسکالرشپ دستے کا پرتپاک استقبال کیا گیا؛ یہ طلبہ پاکستان کی جامعات میں اعلیٰ تعلیم حاصل کریں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان میں بنگلا دیشی طلبہ کے پہلے اسکالرشپ دستے کی آمد

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بنگلا دیش نالج کوریڈور کے تحت علامہ محمد اقبال اسکالرشپس کے لیے منتخب بنگلا دیشی طلبہ کا پہلا دستہ پاکستان پہنچ گیا۔

45 طلبہ پر مشتمل یہ بیچ پاکستان کی معروف جامعات میں مختلف شعبوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرے گا۔ کراچی جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پاکستان اور متعلقہ جامعات کے نمائندوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

حکام کے مطابق اسکالرشپ پروگرام کے اگلے بیچ کے انتخاب کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔ ایچ ای سی نے بنگلا دیشی طلبہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی تعلیمی کامیابی کے لیے دعا کی۔

کمیشن نے عزم کا اظہار کیا کہ بین الاقوامی طلبہ کو معیاری تعلیم اور سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ کامیابی سے اپنی تعلیم مکمل کر سکیں۔

پاکستان بنگلا دیش نالج کوریڈور کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی تعاون کو فروغ دینا اور عوامی روابط کو مضبوط بنانا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں