غزہ میں اسرائیلی حملوں سے 13 فلسطینی جان بحق؛ 72 ہزار سے زائد شہدا۔
غزہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) غزہ میں اسرائیلی افواج کی بمباری سے مزید 13 فلسطینی جان بحق ہوگئے۔
اسرائیلی فورسز نے غزہ کے التفاح اور الزیتون علاقوں پر حملے کیے، اور غزہ شہر کے مشرقی محلے شجاعیہ میں بھی گولہ باری کی۔ 17 اکتوبر 2023 کے بعد شہیدوں کی تعداد 72 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔
تباہ حال غزہ میں رمضان المبارک کی تیاریاں جاری ہیں، جہاں ایک فلسطینی فنکار نے تباہ شدہ دیواروں پر رنگین تصویریں بنا کر خوشیوں کے رنگ بھر دیے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ بورڈ آف پیس کے رکن ممالک غزہ کے لئے 5 ارب ڈالرز کے فنڈز فراہم کریں گے۔ یہ رقم غزہ کی تعمیر نو اور انسانی امداد کے لئے استعمال کی جائے گی۔











