طلال چوہدری نے عمران خان کی صحت پر اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا، ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نہیں چاہتی کہ عمران خان کی رپورٹس اچھی آئیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کے حوالے سے اپوزیشن نہیں چاہتی کہ ان کی رپورٹس اچھی آئیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے الزام لگایا کہ دھرنے کے شرکاء کو مختلف اقسام کے پراٹھے پہنچائے گئے اور مسلح افراد کو پارلیمنٹ لاجز تک پہنچایا گیا، جس سے پارلیمنٹ کے تقدس کی پامالی کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں حالیہ دہشت گردی کے واقعے کے بعد نئی ایس او پیز جاری کی گئی ہیں۔ طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان کا مکمل معائنہ کیا گیا اور ان کی نظر جوانوں کی طرح ہے۔
طلال چوہدری نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا احتجاج ناکام ہو چکا ہے اور قوم ان کے ساتھ نہیں کھڑی۔














