سری لنکا نے آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے میں پہنچ گیا، آسٹریلیا کی رسائی مشکل ہوگئی۔
پالی کیلے: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے 30 ویں میچ میں سری لنکا نے آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا جبکہ آسٹریلیا کی رسائی مشکل ہوگئی ہے۔ سری لنکا نے 182 رنز کا ہدف 18 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 181 رنز بنائے تھے۔
آسٹریلیا کی جانب سے ٹریوس ہیڈ اور مچل مارش نے بالترتیب 56 اور 54 رنز کی اننگز کھیلیں۔ سری لنکا کے دوشان ہیمانتھا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ سری لنکا کی اننگز میں پاتھم نسانکا نے 100 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
اس فتح کے بعد سری لنکا نے گروپ بی سے سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا جبکہ آسٹریلیا کے لیے مقابلے سے باہر ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ انہیں زمبابوے کے خلاف بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔















