کراچی میں فیفا گول پراجیکٹ کی بحالی کا کام شروع ہو گیا، صدر پی ایف ایف کی ملاقاتیں اہم ثابت ہوئیں۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان فٹبال فیڈریشن نے کراچی میں فیفا گول پراجیکٹ کی بحالی کے لئے کام کا آغاز کر دیا ہے۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن نے سندھ حکومت سے رابطہ کرتے ہوئے صدر پی ایف ایف محسن گیلانی نے کراچی کے دورے کے دوران گول پراجیکٹ کے لئے ملاقاتیں کیں۔
فیفا نے اس پراجیکٹ کی منظوری 2006 میں دی تھی اور اس پر کام 2009 میں شروع ہوا تھا۔ فیفا نے اس منصوبے پر 5 لاکھ ڈالرز سے زائد کی رقم خرچ کی ہے۔
صدر پی ایف ایف محسن گیلانی کا کہنا ہے کہ فیفا گول پراجیکٹ ملک میں فٹبال کی ترقی کے لئے انتہائی اہم ہے۔















