صوابی میں پی ٹی آئی کارکنان کا احتجاج جاری، موٹروے بند

پی ٹی آئی کارکنان کا صوابی انٹرچینج پر احتجاج جاری، موٹروے بند، مسافروں کو مشکلات کا سامنا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
صوابی میں پی ٹی آئی کارکنان کا احتجاج جاری، موٹروے بند

صوابی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کا بانی عمران خان کی اسپتال منتقلی کے مطالبے پر صوابی انٹرچینج پر احتجاج چوتھے روز بھی جاری ہے، جس کے باعث پشاور اسلام آباد موٹروے (ایم ون) پر ہر قسم کی ٹریفک بند ہے۔

مظاہرین کے دھرنے کے نتیجے میں موٹروے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ خواتین، بچوں اور بزرگوں کو خاص طور پر پریشانی کا سامنا ہے جبکہ ٹریفک کئی کلومیٹر تک پھیل چکی ہے۔

صوابی شہر، ٹوپی اور غازی روڈ پر بھی موٹروے کی بندش کی وجہ سے ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔ متبادل راستوں پر غیر معمولی رش کے باعث شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات پیش آ رہی ہیں اور سفری دورانیہ بڑھ گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، تاہم موٹروے کھولنے کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔ شہریوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر مسئلہ حل کیا جائے تاکہ عوام کو مشکلات سے نجات مل سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں