ایرانی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں جنگی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد بحریہ کی تیاریوں کا جائزہ لینا ہے۔
آبنائے ہرمز: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں ‘اسمارٹ کنٹرول آف دی اسٹریٹ آف ہرمز’ نامی جنگی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔ ان مشقوں کی نگرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر میجر جنرل محمد پاکپور کر رہے ہیں۔
ان مشقوں کا مقصد پاسداران انقلاب بحریہ کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینا اور آبنائے ہرمز میں سکیورٹی و فوجی خطرات کی صورت میں جوابی کارروائی کے منصوبے بنانا ہے۔ اس کے علاوہ، خلیج و بحیرۂ عمان میں ایران کی جغرافیائی و اسٹریٹجک اہمیت کا مؤثر استعمال بھی ان مقاصد میں شامل ہے۔
یہ مشقیں ایسے وقت میں کی جا رہی ہیں جب امریکی صدر ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں اضافی طیارہ بردار بحری جہاز بھیجنے کا اشارہ دیا ہے، اور ایران کی فوج ہائی الرٹ پر ہے۔











