لاہور پولیس نے گمشدہ آئی فون 2 گھنٹے میں برآمد کر لیا

لاہور کی لیاقت آباد پولیس نے دو گھنٹوں میں شہری کا گمشدہ آئی فون برآمد کر لیا۔ جدید ٹیکنالوجی سے نامعلوم شخص کو ٹریس کر کے آئی فون برآمد کیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور پولیس نے شہری کا گمشدہ آئی فون 2 گھنٹے میں برآمد کر لیا

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لیاقت آباد پولیس نے دو گھنٹوں کے اندر شہری کا آئی فون برآمد کر لیا۔ شہری کا آئی فون لنک روڈ ماڈل ٹاؤن شاپنگ کے دوران جیب سے گر گیا تھا جسے نامعلوم شخص نے اٹھا لیا۔

لیاقت آباد پولیس کو آئی فون کی چوری کی اطلاع ملی تھی، جس کے بعد انہوں نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے نامعلوم شخص کو ٹاؤن شپ سے ٹریس کر لیا اور آئی فون کو برآمد کر لیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

پولیس کی بروقت کارروائی اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے شہری کا قیمتی موبائل واپس مل گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں