اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے انتخابات میں واجد گیلانی صدر منتخب

اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے انتخابات میں واجد گیلانی صدر منتخب ہو گئے، انہوں نے 770 ووٹ حاصل کیے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے انتخابات میں واجد گیلانی صدر منتخب

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے سالانہ انتخابات میں واجد گیلانی صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ چیئرمین الیکشن بورڈ عادل عزیز قاضی نے نتائج کا اعلان کیا، جس میں واجد گیلانی نے 770 ووٹ حاصل کیے۔ ان کے مدمقابل اشرف گجر نے 761 ووٹ لیے۔

ایڈیشنل سیکرٹری کے لیے فرزانہ فیصل خان 865 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں، جبکہ ان کی مدمقابل پلوشہ ایاز خان نے 644 ووٹ لیے۔ جوائنٹ سیکرٹری کے لیے عثمان ناصر 939 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل وجاہت غوری 553 ووٹ ہی حاصل کر سکے۔

فنانس سیکرٹری کے لیے ردا بتول نے 860 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مدمقابل سید صلاح الدین نے 625 ووٹ لیے۔ الیکشن بورڈ نے نتائج کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے اور نئی کابینہ یکم مارچ سے ذمہ داریاں سنبھالے گی۔ اس سے قبل جنرل سیکرٹری قاسم نواز عباسی اور 12 رکنی ایگزیکٹو باڈی بلا مقابلہ منتخب ہوئی تھی جبکہ نائب صدر کی نشست پر صابر احمد بھی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں