لاہور ہائیکورٹ کا سولر نیٹ میٹرنگ پالیسی پر وفاقی حکومت اور نیپرا سے جواب طلب

لاہور ہائیکورٹ نے سولر نیٹ میٹرنگ پالیسی پر وفاقی حکومت، نیپرا اور لیسکو سے جواب طلب کر لیا ہے، درخواست میں نیٹ میٹرنگ کی جگہ نیٹ بلنگ کو چیلنج کیا گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور ہائیکورٹ کا سولر نیٹ میٹرنگ پالیسی پر حکومت سے جواب طلب

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سولر نیٹ میٹرنگ کی نیپرا اور حکومتی پالیسی کے خلاف درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے وفاقی حکومت، نیپرا اور لیسکو سے جواب طلب کیا ہے۔ اٹارنی جنرل کو بھی عدالتی معاونت کے لیے پیش ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔

درخواست میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نیٹ میٹرنگ کی جگہ نیٹ بلنگ کا نظام صارفین کے حقوق پر ڈاکا ہے اور نیپرا کے نئے قوانین آئین کے آرٹیکل 23 اور 24 کی خلاف ورزی ہیں۔ عدالت نے اس معاملے پر گہرائی سے جائزہ لینے کا عندیہ دیا ہے۔

جسٹس عابد حسین چٹھہ نے دو صفحات پر مشتمل عبوری تحریری فیصلہ جاری کیا۔ درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت سے پرانی نیٹ میٹرنگ پالیسی کو برقرار رکھنے اور نئے ریگولیشنز پر عملدرآمد روکنے کی استدعا کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں