پشاور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 200 روپے مہنگا ہو کر 3200 روپے تک پہنچ گیا۔ شہریوں نے گراں فروشی پر تشویش ظاہر کی۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پشاور میں آٹے کا 20 کلو تھیلا مزید مہنگا ہوگیا، قیمت 200 روپے اضافے کے بعد 3 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی۔ آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق مکس آٹے کا 20 کلو تھیلا 2900 سے بڑھ کر 3100 روپے میں فروخت ہونے لگا۔ اسی طرح فائن آٹے کا 20 کلو تھیلا 3 ہزار سے بڑھ کر 3200 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ رمضان سے قبل ہی گراں فروش سرگرم ہیں اور من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔ دوسری جانب آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ مارکیٹ میں ڈیمانڈ کے مطابق آٹا موجود نہیں جس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ رمضان المبارک کے آغاز سے قبل آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔













