امیر مقام نے موٹروے بندش پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام نے موٹروے بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ راستوں میں بچے، خواتین اور مریض پھنسے ہوئے ہیں، جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
امیر مقام نے کہا کہ ریاست کو فوری کارروائی کرنی چاہیے کیونکہ عوام کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موٹروے بند ہونے کی وجہ سے لوگ تکلیف میں ہیں، ان کی فلائٹس اور اسپتال جانا ممکن نہیں ہو پا رہا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئی جی خیبر پختونخوا عوام کو تکلیف دینے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کریں اور تحریک انصاف کے لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ قیدی کا کیس عدالتوں میں لڑیں، بے قصور لوگوں کو کیوں تکلیف دی جا رہی ہے۔














