بھارت نے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 176 رنز کا ہدف دیا۔ ایشان کشن نے 77 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارت نے ٹی 20 میچ میں پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 175 رنز بنائے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
بھارت کی جانب سے ایشان کشن نے 77 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ابھیشیک شرما صفر پر آؤٹ ہوئے۔ تلک ورما نے 25 اور سوریہ کمار یادیو نے 32 رنز بنائے۔ شیوَم دوبے 27 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، رنکو سنگھ 11 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عثمان طارق اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
یہ میچ گروپ مرحلے میں اہمیت کا حامل ہے اور پاکستان کو جیت کے لیے 176 رنز درکار ہیں۔















