خالد حمید نے چولستان جیپ ریلی 2026 جیت لی

خالد حمید نے 21ویں چولستان جیپ ریلی 2026 جیت لی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
خالد حمید نے چولستان جیپ ریلی 2026 جیت لی

بہاولپور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) 21ویں چولستان جیپ ریلی میں خالد حمید نے 452 کلومیٹر کا ٹریک 3 گھنٹے 54 منٹ 11 سیکنڈ میں مکمل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ حسین آصف دوسرے اور صاحبزادہ سلطان تیسرے نمبر پر رہے۔

پریپیئرڈ بی کیٹگری میں عرفان میاں فاتح قرار پائے جبکہ ارباز خان اور نعمان سرانجام بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

پریپیئرڈ سی کیٹگری میں فلک شیر خان نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ بے ورگ مزاری اور محمود مجید بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

پریپیئرڈ ڈی کیٹگری میں ظفر بلوچ نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ عمر اقبال کانجو اور محمد آصف دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

خواتین کیٹگری میں سلمیٰ مروت نے کامیابی حاصل کی جبکہ دفاعی چیمپئن دینا پاٹیل گاڑی خراب ہونے کے باعث ریس سے باہر ہو گئیں۔ ٹرک ریس میں احمد شاہ نے فتح حاصل کی۔

آج شام فاتحین کو ٹرافی اور نقد انعامات دیے جائیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں