پی ٹی آئی کا بانی عمران خان کے معائنہ میں ذاتی ڈاکٹرز کی شمولیت کا مطالبہ

پی ٹی آئی نے بانی عمران خان کے معائنہ میں ذاتی ڈاکٹرز کی شمولیت کا مطالبہ کیا ہے، یکطرفہ معائنہ کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پی ٹی آئی کا بانی عمران خان کے معائنہ میں ذاتی ڈاکٹرز کی شمولیت کا مطالبہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے مطالبہ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا معائنہ خاندان اور ذاتی ڈاکٹرز کی موجودگی میں کروایا جائے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یکطرفہ طبی معائنہ انسانی حقوق اور جیل قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق کسی بھی قسم کی رازداری قبول نہیں کی جائے گی۔

رہنماؤں نے مزید کہا کہ پارٹی کے تجویز کردہ مستند ڈاکٹروں اور ہسپتال میں طبی معائنہ یقینی بنایا جائے۔ بانی پی ٹی آئی کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

دیگر متعلقہ خبریں