عمران خان کی بیٹوں سے طویل عرصے بعد بات چیت، خوشی کا اظہار

عمران خان کو طویل عرصے بعد بیٹوں کی آواز سننے کا موقع ملا، جس پر وہ انتہائی خوش ہوئے۔ علیمہ خان نے جلد علاج کا مطالبہ کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عمران خان کی بیٹوں سے طویل عرصے بعد بات چیت، خوشی کا اظہار

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کو طویل عرصے بعد اپنے بیٹوں کی آواز سننے کا موقع ملا جس پر وہ انتہائی خوش ہوئے۔

علیمہ خان نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ چیف جسٹس پاکستان کی ہدایت پر عمران خان کی بیٹوں سے ٹیلیفون پر بات کرائی گئی تھی۔ بات چیت تقریباً 20 منٹ تک جاری رہی اور اس دوران عمران خان بہت خوش نظر آئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں عمران خان کی علاج کے لیے اسپتال منتقلی کا انتظار ہے اور مطالبہ کیا کہ ان کے ذاتی معالجین کی نگرانی میں فوری علاج کیا جائے۔

علیمہ خان نے خبردار کیا کہ بروقت علاج نہ ہونے کی صورت میں عمران خان کی بینائی متاثر ہو سکتی ہے، جس کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

پی ٹی آئی کے ترجمان نے کہا کہ ذاتی ڈاکٹروں کی عدم موجودگی میں کوئی علاج شروع نہ کیا جائے۔ جیل حکام کے مطابق عمران خان نے 30 منٹ سے زائد وقت تک اپنے بچوں سے بات کی۔

دیگر متعلقہ خبریں