ملک کے جنوبی حصوں میں بارش اور طوفان کی پیشگوئی

پاکستان کے جنوبی حصوں میں بارش اور طوفان کی پیشگوئی کی گئی ہے، 16 سے 17 فروری کے دوران مختلف علاقوں میں موسمی تبدیلیاں متوقع ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ملک کے جنوبی حصوں میں بارش اور طوفان کی پیشگوئی

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان محکمہ موسمیات نے ملک کے جنوبی حصوں میں بارش اور طوفان کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 16 فروری کو ایک ہلکی مغربی ہوا ملک کے مغربی حصوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ اس موسمی نظام کے تحت 16 فروری کی شام/رات سے 17 فروری تک کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، چاغی، نوکنڈی، دالبندین، نوشکی، ہرنائی، ژوب، قلات، مستونگ، بار خان، سبی، لورالائی، خضدار، کیچ، تربت، پنجگور، گوادر، آواران، خاران، پسنی، اورماڑہ اور لسبیلہ میں ہلکی سے درمیانی بارش/ہوا اور طوفان کی توقع ہے۔

دادو، حیدرآباد، کراچی، ٹھٹھہ، بدین، جامشورو، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور خیرپور میں بھی 17 فروری سے بارش اور طوفان کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران تیز اور گرد اُڑانے والی ہوائیں بھی چلنے کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا کے علاقوں وزیرستان، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور کرم میں بھی 16 اور 17 فروری کی رات ہلکی بارش/ہوا اور طوفان کی توقع ہے۔

پنجاب کے ڈی جی خان، ملتان، بھکر، لیہ، بہاولپور اور ملحقہ علاقوں میں بھی 17 فروری کو ہلکی بارش کے ساتھ تیز اور گرد اُڑانے والی ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ شمالی بلوچستان، ڈی آئی خان اور ڈی جی خان میں اولے بھی پڑنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں