کراچی میں ٹریلر حادثہ، موٹرسائیکل سوار جاں بحق، دوسرا زخمی

کراچی میں ٹریلر حادثے کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی میں ٹریلر حادثہ، موٹرسائیکل سوار جاں بحق، دوسرا زخمی

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کراچی میں ہیوی ٹریفک کے مسائل کا سلسلہ جاری ہے، جہاں کلفٹن شون سرکل کے قریب ٹریلر نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا۔ اس حادثے میں 25 سالہ نوجوان حماد جاں بحق ہوگیا جبکہ 24 سالہ حسیب شدید زخمی ہوا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر متوفی کی لاش جناح اسپتال منتقل کی اور زخمی کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ زخمی نوجوان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ایس ایچ او بوٹ بیسن راشد علی نے بتایا کہ پولیس نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور فدا حسین کو گرفتار کر کے ٹریلر کو قبضے میں لے لیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں