تلک ورما نے اعتراف کیا کہ ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کے خلاف بیٹنگ سے قبل شدید دباؤ کا سامنا تھا۔
دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارتی بلے باز تلک ورما نے انکشاف کیا ہے کہ ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کے خلاف بیٹنگ کرنے سے پہلے ہی انہیں شدید دباؤ محسوس ہو رہا تھا۔
تلک ورما نے انٹرویو میں بتایا کہ پاکستان کے خلاف فائنل میچ میں میدان میں جانے سے پہلے ان کے پسینے چھوٹ رہے تھے۔ بھارت نے پچھلے دونوں میچز میں پاکستان کو شکست دی تھی، مگر دبئی میں فائنل مقابلہ بہت مشکل تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہر کوئی یہ سمجھ رہا تھا کہ بھارت آسانی سے جیت جائے گا، لیکن پاکستان کا بولنگ اٹیک بہت زبردست تھا، اور وہ اس میچ کو ہارنے کا تصور نہیں کر سکتے تھے۔
تلک ورما نے مزید کہا کہ بچپن سے ہی وہ دباؤ میں کھیلتے آئے ہیں، اور ممبئی انڈینز میں بھی انہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔















