آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2026 میں پاکستان اور بھارت کا میچ کل کولمبو میں بارش کے باعث متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
کولمبو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2026 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کل ہونے والا میچ بارش کی وجہ سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ دونوں ٹیمیں تیار ہیں، لیکن سری لنکن محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ Bay of Bengal میں کم دباؤ کے باعث بارش کا امکان ہے۔
کولمبو میں اتوار کو دن کے آغاز میں گرمی اور حبس زدہ موسم کی توقع ہے، جبکہ دوپہر کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ بارش کے امکانات 50 سے 70 فیصد بتائے جا رہے ہیں۔
میچ شام 7 بجے شروع ہونا ہے، لیکن موسمی ماڈلز کے مطابق میچ سے پہلے شدید بارش ہو سکتی ہے، جس سے ٹاس میں تاخیر یا میچ کے اوورز کم ہونے کا خدشہ ہے۔ شام 8 بجے کے بعد موسم میں کچھ بہتری کی توقع ہے، تاہم وقفے وقفے سے بارش ممکن ہے۔
اگر میچ بارش کی نذر ہو جاتا ہے تو دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دیا جائے گا۔















