اپوزیشن کا دھرنا بانی کی صحت کی سہولیات کیلئے جاری

اسلام آباد: اپوزیشن اراکین کا دھرنا بانی کی صحت کی سہولیات کے لیے دوسرے روز بھی جاری ہے، بیرسٹر گوہر نے مطالبہ کیا ہے کہ بانی کو جیل سے اسپتال منتقل کیا جائے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اپوزیشن کا دھرنا بانی کی صحت کی سہولیات کیلئے جاری

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے اپوزیشن اراکین کا دھرنا دوسرے روز میں داخل ہوگیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی کو صحت کی سہولیات ملنے تک دھرنا جاری رہے گا۔

بیرسٹر گوہر نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل سے شفاء انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے اور ان کے معالج سمیت بہترین ڈاکٹرز سے علاج کرایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی کا حق ہے اور ریاست کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چاہے ہمیں دو ہفتے بھی بیٹھنا پڑے، ہم یہاں سے نہیں اٹھیں گے جب تک مشن پورا نہیں ہوتا۔

دیگر متعلقہ خبریں