وزیراعظم شہباز شریف دوسرے پارلیمانی سال میں 93 فیصد اجلاسوں سے غیر حاضر

وزیراعظم شہباز شریف دوسرے پارلیمانی سال میں قومی اسمبلی کی 93 فیصد نشستوں سے غیر حاضر رہے، صرف تین بار خطاب کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعظم شہباز شریف کی قومی اسمبلی میں 93 فیصد غیر حاضری

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف دوسرے پارلیمانی سال میں قومی اسمبلی کی 93 فیصد نشستوں میں غیر حاضر رہے ہیں۔ قومی اسمبلی کی چوراسی نشستوں میں سے وہ صرف چھ میں شریک ہوئے، اور مارچ 2025 سے فروری 2026 کے دوران ایوان میں صرف تین بار خطاب کیا۔

پارلیمانی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی نجی تنظیم فافن کے مطابق، وزیراعظم نے موجودہ قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کے دوران سولہویں سیشن میں ایک اور سترہویں سیشن میں تین اجلاسوں میں شرکت کی۔ اکیسویں سیشن کے دوران صرف دو اجلاسوں میں حاضری لگائی۔

شہباز شریف نے دس مارچ 2025 کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی۔ سات مئی کو بھارتی حملوں پر ایوان سے اہم خطاب کیا اور دس جون کو رواں مالی سال کا بجٹ پیش ہونے اور چھبیس جون کو فنانس بل کی منظوری کے وقت ایوان میں موجود تھے۔ بارہ نومبر کو ستائیسویں آئینی ترمیم کی منظوری پر وزیراعظم نے ایوان میں اظہار خیال کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں