بی این پی سربراہ طارق رحمان: ملک میں امن و امان کو یقینی بنائیں گے

بی این پی سربراہ طارق رحمان نے کہا کہ ان کی حکومت پورے ملک میں امن و امان کو یقینی بنائے گی اور آمریت کا راستہ روکنے کے لیے اتحاد ضروری ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بی این پی سربراہ طارق رحمان: ملک میں امن و امان کو یقینی بنائیں گے

ڈھاکہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بی این پی کے سربراہ طارق رحمان نے اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت پورے ملک میں امن و امان کو یقینی بنائے گی۔

انہوں نے الیکشن جیتنے کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ فتح بنگلہ دیش کی اور جمہوریت کی کامیابی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کے سامنے جوابدہ پارلیمان اور حکومت کو دوبارہ قائم کیا جا رہا ہے۔

طارق رحمان نے مزید کہا کہ دوبارہ آمریت کا راستہ روکنے کے لیے ہمیں متحد رہنا ہوگا۔ ہمارے خیالات مختلف ہو سکتے ہیں مگر ملک کے مفاد میں اتحاد ضروری ہے۔ قومی اتحاد ہماری اجتماعی طاقت ہے جبکہ تفرقہ کمزوری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں