سائبر کرائم ایجنسی میں فوجی افسران کی تعیناتی کا فیصلہ

سائبر کرائم ایجنسی میں آرمی کے ٹیکنیکل ونگ کے افسران کی تعیناتی کا فیصلہ، تکنیکی مہارتوں کی ضرورت کے تحت۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سائبر کرائم ایجنسی میں فوجی افسران کی تعیناتی کا فیصلہ

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں پاکستان آرمی کے ٹیکنیکل ونگ کے افسران تعینات کیے جائیں گے۔ یہ فیصلہ سائبر کرائم انویسٹیگیشن اور ڈیجیٹل فارنزکس کے شعبوں میں بڑھتی ہوئی تکنیکی مہارت کی ضرورت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

ڈی جی این سی سی آئی اے نے 2 دسمبر 2025 کو وفاقی وزیر داخلہ کو خط لکھا جس میں جدید سائبر خطرات سے نمٹنے کے لیے فوجی افسران کی تعیناتی کی درخواست کی گئی ہے۔ خط میں بتایا گیا کہ پاک فوج کے ٹیکنیکل ونگ کے افسران کی مہارت، نظم و ضبط اور تجربہ این سی سی آئی اے کی ضروریات سے مطابقت رکھتا ہے۔

خط میں آرمی ٹیکنیکل ونگ سے 8 تکنیکی افسران کی خدمات دو سال کی مدت کے لیے مانگی گئی ہیں تاکہ وہ ڈیجیٹل فارنزکس، سائبر انٹیلیجنس اور نیٹ ورک سکیورٹی کے شعبوں میں خدمات انجام دے سکیں۔ ان کی تنخواہ اور انتظامی امور نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی خود برداشت کرے گی۔

وزارت دفاع نے اس درخواست پر غور کیا ہے اور مزید معلومات کے لیے ادارے کا تعارف اور افسران کی تعیناتی کی جگہ وغیرہ کی تفصیلات طلب کی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں