لاہور ہائیکورٹ نے بغیر اجازت دوسری شادی پر شوہر کو پہلی بیوی کو حق مہر فوری دینے کا حکم دیا ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ بغیر اجازت دوسری شادی کرنے پر شوہر کو پہلی بیوی کو حق مہر کی رقم فوری دینی ہوگی۔ عدالت نے مہناز سلیم کی درخواست پر 8 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔
عدالت نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے میں ترمیم کرتے ہوئے شوہر کو 10 لاکھ روپے حق مہر فوری ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ طلاق مؤثر ہونے تک بیوی کو ماہانہ 15 ہزار روپے خرچ بھی دینا ہوگا، اور جہیز کی قدر کے مطابق رقم بھی فراہم کی جائے گی۔
درخواست گزار کے مطابق شوہر نے بغیر اجازت تیسری اور چوتھی شادی کی اور اسے گھر سے نکال دیا۔ عدالت نے واضح کیا کہ زبانی طلاق کے قانونی لوازمات پورے کیے بغیر شادی برقرار رہتی ہے اور شوہر طلاق کے مؤثر ہونے تک بیوی کا خرچ دینے کا پابند ہے۔














