میئر لندن صادق خان نے پکاڈلی سرکس میں رمضان لائٹس کا افتتاح کیا، تقریب میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) میئر لندن صادق خان نے پکاڈلی سرکس کے قریب رمضان لائٹس کا افتتاح کیا۔ خصوصی سجاوٹی لائٹس رمضان کو خوش آمدید کہنے کے لیے نصب کی گئی ہیں، جہاں 30 ہزار سے زائد لائٹس روشن کی گئیں۔
تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ صادق خان نے بٹن دبا کر باضابطہ طور پر رمضان لائٹس کا افتتاح کیا۔
یہ لائٹس ہر سال رمضان کے موقع پر روشن کی جاتی ہیں، جن کا مقصد بین المذاہب ہم آہنگی اور مسلمانوں کے مقدس مہینے کا خیرمقدم کرنا ہے۔















