امریکا میں بھارتی شہری نکھل گپتا نے سکھ رہنما پنوں پر حملے کی منصوبہ بندی کا جرم قبول کرلیا، 24 سال قید کی سزا ممکن۔
نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا میں سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں پر حملے کے کیس میں بھارتی شہری نکھل گپتا نے عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ گپتا پر کرائے کے قاتل کی خدمات لینے اور حملے کی منصوبہ بندی کے الزامات تھے۔
عدالت میں جرم قبول کرنے کے بعد نکھل گپتا کو 24 سال تک قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔ گرپتونت سنگھ پنوں خالصتان تحریک کے حامی ہیں، جبکہ امریکا اور کینیڈا نے بھارتی حکومت پر مخالفین کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔
یہ واقعہ سکھ رہنماؤں کے خلاف بڑھتی ہوئی تشدد کی کارروائیوں کی کڑی قرار دیا جا رہا ہے، جو بھارتی حکومت کے مخالفین کے خلاف معاندانہ رویے کی نشاندہی کرتا ہے۔













