امریکی صدر ٹرمپ نے ایران معاہدہ ناکام ہونے پر بحری بیڑے کی ضرورت کا عندیہ دیا ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ معاہدہ چاہتا ہے، تاہم مذاکرات ناکام ہونے پر ایران کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
صدر ٹرمپ نے امریکی فوجیوں کو بتایا کہ دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار جہاز مشرق وسطیٰ کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے اور اگر ایران کے ساتھ ڈیل نہ ہو سکی تو اس بحری طاقت کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ امریکا کا ایک بحری بیڑہ پہلے ہی مشرق وسطیٰ میں موجود ہے اور حالات پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ صدر ٹرمپ نے ایران کی جوہری تنصیبات پر ماضی کی امریکی بمباری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔
پینٹاگون نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ ایک بڑا بحری جہاز مشرق وسطیٰ روانہ کیا گیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے ایران کی داخلی سیاست پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار کی تبدیلی بہترین ہو سکتی ہے، جبکہ روس اور یوکرین کے معاملات پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔














