جنوبی افریقا نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
جوہانسبرگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
پاکستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 14 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز بنائے، جہاں عالیہ ریاض 20 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔
جنوبی افریقا نے ہدف کا پراعتماد انداز میں تعاقب کیا اور 4 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور حاصل کرلیا۔ پروٹیز بیٹرز نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرکے کامیابی حاصل کی۔
بارش کی وجہ سے میچ کو 14، 14 اوورز تک محدود کیا گیا تھا۔















