صحرائے چولستان میں جاری 21 ویں انٹرنیشنل جیپ ریسرز میگا ایونٹ کے دوسرے دن سٹاک کیٹگری کی گاڑیوں کی ریس جاری، 79 ریسرز مقابلہ کر رہے ہیں۔
بہاولپور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) صحرائے چولستان میں جاری 21 ویں انٹرنیشنل جیپ ریسرز میگا ایونٹ کے دوسرے دن، سٹاک کیٹگری کی گاڑیوں کی ریس منعقد کی جا رہی ہے۔ آج کے مقابلے میں 79 ریسرز اپنی مہارت دکھائیں گے۔
ریس کا آغاز محمد ریان خلیل کی قیادت میں ہوگا، جبکہ بسمہ اللہ مگسی اور اویس شیوانی دوسرے اور تیسرے نمبر پر گاڑیاں دوڑائیں گے۔ ریسرز 216 کلومیٹر طویل ٹیلوں پر اپنی مہارت کا مظاہرہ کریں گے۔
سٹاک کیٹگری ریس میں 4 خواتین ریسرز بھی شامل ہیں۔ دل وش سٹیڈیم میں اونٹ ڈانس، ناچی بکریوں کا شو، کبڈی میچ اور میوزیکل نائٹ بھی منعقد کی جا رہی ہیں۔
پری پیئرڈ کیٹگری گاڑیوں کا فائنل راؤنڈ کل ہوگا جبکہ ٹی ڈی سی پی ریزارٹ میں انعامات تقسیم کی تقریب کل شام ہوگی۔















