بانی پی ٹی آئی کو طبی سہولتوں کے حوالے سےسپریم کورٹ کی احکامات پر عمل ہو گا

سپیکر پنجاب اسمبلی نے بانی پی ٹی آئی کی طبی سہولتوں پر سپریم کورٹ کے حکم کو مکمل نافذ کرنے کا کہا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بانی پی ٹی آئی کو طبی سہولتوں کے حوالے سےسپریم کورٹ کی احکامات پر عمل ہو گا

گجرات: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے متعلق سپریم کورٹ کے حکم پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔

ملک احمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی ہے اور انہیں پمز ہسپتال میں مکمل طبی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔

سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ عدالت کے حکم پر بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے مسئلے کی تحقیق کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوکل گورنمنٹ کے قوانین بن چکے ہیں اور الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کا عمل مکمل کر رہا ہے، جس کے بعد بلدیاتی الیکشن فوراً منعقد ہوں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں