رضا پہلوی نے ایرانی عوام سے حکومت مخالف مظاہروں میں شرکت کی اپیل کی ہے، جبکہ امریکہ میں مقیم ایرانیوں کے لیے مختلف شہروں میں احتجاج کی کال دی ہے۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کے سابق بادشاہ کے جلاوطن بیٹے رضا پہلوی نے ایرانی عوام سے حکومت مخالف مظاہروں میں شرکت کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے امریکہ میں مقیم ایرانیوں کے لیے میونخ، ٹورنٹو اور لاس اینجلس میں احتجاج کی کال دی ہے۔
رضا پہلوی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ایران کے اندر موجود شہریوں کو بھی پیغام دیا ہے کہ وہ گھروں کی چھتوں سے نعرے لگائیں تاکہ عالمی سطح پر ایران کے مسئلے پر توجہ دی جا سکے۔
مظاہرے سخت سکیورٹی کے باوجود جاری ہیں۔ ایرانی حکومت نے الزام عائد کیا ہے کہ پرامن احتجاج کی آڑ میں شرپسندوں نے سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا۔
پاکستان میں ایرانی سفارت خانے کے مطابق حالیہ مظاہروں میں 3,117 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔














