مریم نواز: سرکاری اسپتالوں میں موبائل فون کا غیر ضروری استعمال روکا جائے

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز کو ڈیوٹی کے دوران موبائل فون کا استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ صحت کی سہولیات مزید بہتر ہوں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مریم نواز: سرکاری اسپتالوں میں موبائل فون کا غیر ضروری استعمال روکا جائے

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں سرکاری اسپتالوں کے ایم ایس اور سی ای اوز سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں آنے والے مریض امیر نہیں ہوتے، صحت کے شعبے میں اونچ نیچ ہو جائے تو لوگوں کی زندگیاں جا سکتی ہیں۔ انہوں نے ڈاکٹرز کو ہدایت کی کہ ڈیوٹی کے اوقات میں موبائل فون کا استعمال نہ کریں کیونکہ یہ قیامت نہیں لائے گا۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ اسپتالوں میں ہر قسم کی ادویات دستیاب ہیں اور انہوں نے ہدایت کی کہ اسپتالوں کی مانیٹرنگ کریں تاکہ سہولیات میں کوئی کمی نہ ہو اور رشوت کا عمل نہ ہو۔ انہوں نے کرپشن پر سخت ایکشن کی وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ غریب عوام کی ادویات کے پیسوں میں کرپشن نہیں ہونے دیں گی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہارٹ کنسلٹنٹ اور سرجن ہفتے میں دو بار ڈسٹرکٹ اسپتالوں میں ڈیوٹی دیں گے۔ انہوں نے اسپتالوں میں فائر سیفٹی سسٹم کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

مریم نواز نے بچوں کی ہارٹ سرجری کے لیے 3 ارب روپے مختص کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دل کے مریض بچوں کا مکمل ڈیٹا تیار ہے اور یہ صحت کے شعبے میں انقلاب ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 100 ارب روپے کی فراہمی کے باوجود اسپتالوں میں غفلت کی شکایات آتی ہیں، جسے ختم کرنا ضروری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں