بانی پی ٹی آئی کے علاج سے متعلق مطالبات پورے ہونے تک دھرنا جاری رہے گا۔ محمود اچکزئی

محمود اچکزئی نے بانی پی ٹی آئی کے علاج کے مطالبے پر دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا، ان کا کہنا ہے کہ بانی کی صحت کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
محمود اچکزئی کا بانی پی ٹی آئی کے علاج کے مطالبے پر دھرنا

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود اچکزئی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق مطالبات پورے ہونے تک دھرنا جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج میں نہ کسی کو گالی دی جائے گی نہ پتھر اٹھایا جائے گا اور بانی پی ٹی آئی کا علاج کرانا ان کا حق ہے۔ انہوں نے جیل کے ڈاکٹرز پر غفلت کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بانی کی بینائی متاثر ہو سکتی ہے۔

محمود اچکزئی نے مزید کہا کہ عمران خان کو علاج کی سہولت دینے کے لیے اسپتال بھیجا جائے، بصورت دیگر بانی کی بینائی کے نقصان کی ذمہ داری کس پر ہوگی۔ انہوں نے زور دیا کہ دھرنا مطالبات کی تکمیل تک جاری رہے گا۔

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ دھرنا مقررہ وقت کے مطابق شروع ہوچکا ہے اور راستے بند کیے گئے ہیں، ارکان پارلیمنٹ کو پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں