جے یو آئی کے مولانا عبدالغفور حیدری کو دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ ان کی صحت کے لیے دعاؤں کی اپیل کی گئی ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جمعیت علمائے اسلام کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسلام آباد کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
مولانا فضل الرحمن، مولانا عبدالواسع اور دیگر رہنماؤں نے اسپتال میں ان کی عیادت کی۔
جمعیت علمائے اسلام نے کارکنان سے مولانا عبدالغفور حیدری کی صحت یابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔















