کرینہ کپور کے تیسرے بچے کی آمد کی افواہیں زور پکڑ گئیں

کرینہ کپور کی بے بی بمپ کے ساتھ تصاویر وائرل ہونے کے بعد تیسری بار ماں بننے کی افواہیں زور پکڑ رہی ہیں، مگر باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کرینہ کپور کے تیسرے بچے کی آمد کی افواہیں زور پکڑ گئیں

ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کرینہ کپور کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جن میں انہیں بے بی بمپ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ ان تصاویر کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ کرینہ کپور تیسری بار ماں بننے والی ہیں۔

اداکارہ کی ان تصاویر نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے، اور سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں کہ آیا یہ تصاویر کسی فلم کی شوٹنگ کا حصہ ہیں یا ان کے حمل کی تصدیق کرتی ہیں۔

کرینہ کپور اور ان کے شوہر، سیف علی خان کی جانب سے ابھی تک اس خبر کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ ان کی شادی 2012 میں ہوئی تھی اور ان کے دو بیٹے، تیمور اور جہانگیر ہیں۔

ان تصاویر نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کر دیا ہے کہ آیا یہ واقعی ان کا تیسرا حمل ہے یا کوئی پبلسٹی اسٹنٹ۔

دیگر متعلقہ خبریں