ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاک بھارت میچ سے قبل کرایوں میں اضافہ

کولمبو میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پاک بھارت میچ سے قبل جہاز اور ہوٹل کے کرایوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے، جبکہ بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاک بھارت میچ سے قبل کرایوں میں اضافہ

کولمبو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے کولمبو میں پاک بھارت میچ سے قبل جہاز اور ہوٹل کے کرایوں میں زبردست اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ٹریول پلیٹ فارمز کے مطابق فلائٹ بکنگ میں 65 فیصد اور ہوٹل ریزرویشن میں 50 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ممبئی سے کولمبو کے ریٹرن ٹکٹ کی قیمت بھارتی 60 ہزار روپے سے ایک لاکھ روپے تک پہنچ چکی ہے۔ ہوٹل انڈسٹری بھی اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھا رہی ہے، کئی شہروں میں ہوٹلوں کی گنجائش مکمل ہو چکی ہے اور 13 سے 16 فروری کے دوران ایک رات کے کمروں کے نرخ ایک لاکھ بھارتی روپے سے زائد ہو گئے ہیں۔

سری لنکا کے محکمہ موسمیات نے 15 فروری کو کولمبو میں پاک بھارت میچ کے دوران بارش کی پیشگوئی بھی کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں