پاکستان ترقی کی دوڑ میں پیچھے، بنگلادیش و بھارت آگے: احسن اقبال

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گیا ہے جبکہ بنگلادیش اور بھارت آگے نکل چکے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان ترقی کی دوڑ میں پیچھے، بنگلادیش و بھارت آگے: احسن اقبال

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان بدقسمتی سے ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گیا جبکہ بنگلادیش اور بھارت ہم سے آگے بڑھ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنتا ہے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ عدلیہ کی جانب سے مختلف پارٹیوں کے ساتھ مختلف رویے اپنائے جاتے ہیں۔ انہوں نے سپریم کورٹ پر پارلیمنٹ کی جگہ قانون سازی کی کوشش کا الزام بھی عائد کیا۔

وفاقی وزیر نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے بتایا کہ وہ کرائے کے مکان میں رہتے ہیں اور انہیں جھوٹے مقدمے میں اڈیالا جیل میں قید رکھا گیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں