شہباز شریف و زرداری کی ملاقات میں مشاورت پر اتفاق

اسلام آباد میں شہباز شریف اور زرداری کی ملاقات میں سیاسی و سلامتی امور پر مشاورت اور پیپلز پارٹی و مسلم لیگ ن کے ورکنگ ریلیشن شپ کو بہتر بنانے کی اتفاق کیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
شہباز شریف و زرداری کی ملاقات میں مشاورت پر اتفاق

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری کی ایوان صدر میں ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ کو بہتر بنانے اور مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

ملاقات میں دونوں جماعتوں کے مرکزی رہنما بھی موجود تھے جہاں ملک کی سیاسی، معاشی اور سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے اہم قومی اور داخلی سلامتی کے امور پر بھی بات چیت کی جبکہ آزاد کشمیر کے نئے صدر کے انتخاب پر مشاورت ہوئی۔

غزہ امن بورڈ اور پاکستان کے نقطہ نظر پر بھی دونوں رہنماؤں نے تبادلہ خیال کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں