پشاور میں 18 فروری کو رمضان المبارک کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا، جس کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 18 فروری کو پشاور میں ہوگا، جس کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
سیکریٹری برائے اوقاف، حج، مذہبی و اقلیتی امور خیبرپختونخوا کی زیر صدارت اجلاس پشاور میں منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل سیکرٹری اوقاف، ایڈمنسٹریٹر اوقاف، اور محکمہ اطلاعات و پولیس کے نمائندگان نے شرکت کی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی 21 اراکین کے ہمراہ 29 شعبان 1447ھ، بمطابق 18 فروری 2026ء کو پشاور کا دورہ کریں گے، جہاں رمضان المبارک کے چاند کی رویت کا باضابطہ اہتمام کیا جائے گا۔
محکمہ اطلاعات کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریاض غفور نے میڈیا انتظامات کی جامع کوریج کی یقین دہانی کرائی، جبکہ ریسکیو 1122 اور پولیس نے تقریب کے دوران فول پروف سکیورٹی اور ایمبولینس و فائر وہیکلز کی تعیناتی کا وعدہ کیا۔
محکمہ موسمیات نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ رمضان 1447ھ کا چاند 17 فروری 2026ء کو شام 5 بجے پیدا ہوگا، جس کے بعد اگلے دن اس کے نظر آنے کے امکانات موجود ہیں۔















