امریکی شہری نے 250 کاغذی جہاز بنا کر نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا

ٹیکساس کے رچرڈ ڈی فریز نے ایک گھنٹے میں 250 کاغذی جہاز بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکی شہری نے 250 کاغذی جہاز بنا کر نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا

ٹیکساس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی ریاست ٹیکساس کے رچرڈ ڈی فریز نے ایک گھنٹے میں 250 کاغذی جہاز بنا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

رچرڈ ڈی فریز نے اس ریکارڈ کے لیے دو سال قبل درخواست دی تھی اور دسمبر 2025ء میں باضابطہ منظوری ملنے کے بعد انہوں نے تیاری شروع کی۔

اس ہفتے انہوں نے مقررہ وقت میں 250 کاغذی جہاز بنا کر نیا ریکارڈ قائم کیا۔ گنیز ورلڈ ریکارڈز کے ایک آفیشل نے موقع پر موجود رہ کر تصدیق کی کہ تمام جہاز اُڑنے کے قابل تھے۔

دیگر متعلقہ خبریں